کراچی: ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعاد 884 ہوگئی، آج کورونا کے 128 مریض سامنے آئے۔ سندھ میں سب سے زیادہ 394 افراد کووڈ 19 کا شکار ہیں جبکہ پنجاب میں 246 افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعاد 884 ہوگئی، آج کورونا کے 128 نئے کیسز سامنے آئے۔ سندھ میں 394 افراد کووڈ نائنٹین کا شکار، سکھر میں 39 اور کراچی میں 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں 246 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، پنجاب میں آج 68 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ بلوچستان میں 110، گلگت بلتستان میں 80 کیسز کی تصدیق ہوگئی جبکہ کوئٹہ میں آج 2 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔
خیبرپختونخوا میں 38، اسلام آباد میں 15 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ خیبرپختونخوا میں آج کورونا کے 7 نئے کیس سامنے آئے۔ آزاد کشمیر میں ابتک ایک کیس سامنے آچکا ہے۔
کورونا وائرس سےکوئٹہ میں پہلا مریض جاں بحق ہوگیا۔ متاثرہ مریض فاطمہ جناح اسپتال میں زیرعلاج تھا۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہوگئی۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے3افراد جاں بحق ہوئے۔ کراچی اور بلوچستان میں ایک ایک مریض جاں بحق ہوا جکہ گلگت بلتستان میں کوروناکےخلاف کام کرنیوالےڈاکٹرجاں بحق ہوئے۔
ملک میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مختلف صوبائی حکومتیں الگ الگ اقدامات اٹھارہی ہیں اور اسی سلسلے میں سندھ حکومت نے صوبے میں 15 روز کا لاک ڈاؤن کردیا ہے۔
مذکورہ وائرس سے اس وقت سب سے زیادہ متاثر بھی سندھ کا صوبہ ہی ہے جہاں ابھی تک 352 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
انہیں کیسز کی تعداد کو دیکھتے ہوئے اور وائرس مزید افراد میں منتقل ہونے سے روکنے کے لیے سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔
سندھ میں لاک ڈاؤن کا آغاز رات 12 بجے سے ہوا اور پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خصوصی اختیارات تفویض کیے گئے تاکہ لوگوں کو گھروں تک محدود رکھا جاسکے۔
جس کے بعد آج 23 مارچ کو سندھ کے دارالحکومت میں لاک ڈاؤن کے باعث سڑکیں ویران نظر آئیں اور زیادہ تر لوگ گھروں میں موجود رہے۔
اس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی سڑکوں پر موجود نظر آئے اور گھر سے نکلنے والے افراد کو روک کر ان سے باہر نکلنے کی وجہ کے بارے میں معلوم کیا۔