Aaj Logo

شائع 21 مارچ 2020 05:14am

بھارت پر کورونا کے "سونامی" سے 30 کروڑ ہلاکتوں کا خدشہ

نیویارک: بھارت میں کورونا وائرس کیسز کا "سونامی" آسکتا ہے ۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ادارے سینٹر فارڈیزیز ڈائنامکس، اکانومکس اور پالیسی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رامائن لکشمی نارائن نے بھارتی حکومت کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کرونا وائرس کے "سونامی" کا شکار ہو سکتا ہے ۔

ان کہنا تھا کہ علم ریاضی کے مطابق کورونا وائرس کے جو اندازے برطانیہ اور امریکا میں لگائے گئے اگر ان کا اطلاق بھارت پر کیا جائے تو ملک میں بہت تیزی کے ساتھ 30 کروڑ کیسز سامنے آسکتے ہیں۔

 ان کیسز میں 40 یا 50 لاکھ ایسے کیسز شامل ہونگے جو انتہائی شدید نوعیت کے ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت بھارت میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 149 کورونا وائرس کے کیسز ہیں جبکہ اموات تین ہیں، لیکن ہمیں خدشہ ہے کہ بھارت میں بہت کم سطح پر ٹیسٹ کیے گئے یا پھر کیسز پوری طرح رپورٹ ہی نہیں کیے گئے۔

Read Comments