چیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کورنا کیخلاف اقدامات پر آگاہ کیا ہے۔
چیرمین این ڈی ایم اے نے بھی وزیراعظم کے ہمراہ صحافیوں سے بات چیت کی اور کہا کہ ایک لاکھ ماسک پشاوراور 50 ہزار بلوچستان میں ہیں۔
چیرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ 12ملین ماسک اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں موجود ہیں، چین سے 30ہزارتھرموگنز درآمد کی جا ئیں گی ، چین کےسفیر کی مدد سے 800وینٹی لیٹرزکی بکنگ کرلی گئی ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ بہت سے ممالک نےوینٹی لیٹرزکیلئے ایک ایک سال کی بکنگ کرائی ہوئی ہے، وینٹی لیٹرز کی دنیا بھر کمی ہے۔
چیرمین این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ پاکستان بھرمیں ہمارےپاس 1700وینٹی لیٹرز موجودہیں، چین سے800وینٹی لیٹرز درآمد ہوں گے، ایک لاکھ پی سی آر ٹیسٹنگ کٹس منگوائی جا رہی ہیں، اسپتالوں میں کام کرنیوالوں کیلئے2ہزاراین 95ماسک آرڈرکیےہیں، ایک کٹس سےکم سے کم 90ٹیسٹ ہوسکتے ہیں۔