Aaj Logo

شائع 20 مارچ 2020 02:12pm

حب کنال کی صفائی مکمل، کراچی کو پانی کی سپلائی میں اضافہ

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر حب کینال کی صفائی مکمل کرلی گئی ہے۔ ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان کی ٹاسک فورس نے مطلوبہ نتائج حاصل کرلئے ۔

حب ڈیم سے شہر کو 100 ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی بحال ہوگئی۔ صفائی سے قبل حب کینال سے پانی کی فراہمی 60 ملین گیلن یومیہ رہ گئی تھی۔

حب کینال و چیمبرز کی صفائی کے دوران ٹنوں گھاس پھوس ودیگر کچرا نکالا گیا۔ ٹاسک فورس نے دن رات کام جاری رکھا ۔

کئی پشتوں کی مرمت بھی کی گئی،  40 ملین گیلن یومیہ پانی کی بحالی کے اثرات پورے شہر پر پڑیں گے ۔

وزیر بلدیات نے ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان کو گرمیوں سے قبل کینال کی صفائی کا حدف دیا تھا۔

کامیابی پر ٹاسک فورس کو ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان نے مبارکباد دی۔

Read Comments