صوبائی حکومت کی طرف سے اجتماعات پر پابندی لیکن شمالی وزیرستان کے متاثرین کا دھرنا آج بھی جاری ہے۔ نہ حفاظتی تدابیر،نہ ہی کوئی روک ٹوک کیاگیا۔ کیا احکامات صرف اعلانات تک ہی محدود ہیں۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سےجلسے جلوس واجتماعات پر پابندی بیانات تک محدود۔پشاور میں شمالی وزیرستان کے متاثرین کا دھرنا کئی ہفتوں سے جاری ہیں۔
مظاہرین کی جانب سے نہ تو حکومتی احکامات خاطر میں لئے جارہے ہیں اور نہ ہی انہیں حفاظتی تدابیر اپنانے کی کوئی پرواہ ہے۔
کورونا وائرس کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کو اپنے ہی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔