Aaj Logo

شائع 19 مارچ 2020 04:06am

کورونا وائرس: آئی ایم ایف نے وینیزویلا کی قرضے کی درخواست مسترد کردی

کراکس: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) نے وینیزویلا کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پانچ ارب ڈالر کے ہنگامی قرضے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے وینیزویلا کی پہلے سے بحران کی شکار اقتصادیات کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایک ترجمان نے کہا کہ آئی ایم ایف کے 189 رکن ممالک میں اب تک اس معاملے پر ابہام ہیں کہ وینیزویلا کا قانونی رہنما نکولاس مادورو یا خوان گائیڈو میں سے کون ہے، ایسی صورت میں اس ملک کی جانب سے قرضے کی اپیل پر غور نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بات اہم ہے کہ وینیزویلا پر امریکا نے سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جب کہ تیل کی قیمتوں میں شدید گراوٹ کی وجہ سے وینیزویلا کی اقتصادیات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔‎

Read Comments