پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد تینتیس تک جا پہنچی ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے قرنطینہ مراکز کے قیام سمیت دیگر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا۔
پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد33تک پہنچ گئی جس کے بعد لاہورمیں قرنطینہ مراکزقائم کردیئے گئے ہیں جببکہ دیگراقدامات بھی تیز کردیئے گئے ہیں۔