پاکستان سپر لیگ فائیو ملتوی ہونے کے بعد زیادہ تر غیرملکی کھلاڑی، سپورٹ اسٹاف اور براڈکاسٹرز اپنے اپنے وطن روانہ ہوگئے۔
کورونا وائرس کے باعث پی ایس ایل کا میلہ اجڑنے کے بعد غیرملکی کرکٹرز اور براڈکاسٹرز کی وطن واپسی کا سلسلہ مرحلہ وار جاری ہے۔
پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی، ہاشم آملہ اور سکندر رضا واپس جاچکے ہیں۔ ملتان سلطانز، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے غیرملکی کرکٹرز اور سپورٹ اسٹاف بھی واپس روانہ ہوگیا۔
ملتان سلطانز کے روی بوپارا انگلینڈ جاچکے، معین علی کی آج رات کو جوہانسبرگ کی فلائٹ ہے، عمران طاہر ایک دو روز میں جنوبی افریقہ جائیں گے۔
غیرملکی کھلاڑیوں نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات اور اپنے قیام کو شاندار جبکہ پی ایس ایل میچوں کو یادگار قرار دیا۔