کمپیوٹر سافٹ ویئر بنانے والی معرف کمپنی "مائیکروسافٹ" نے کسی بھی ملک کے لیے سفر کرنے سے قبل وہاں موجود کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال جاننے کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ نے کورونا وائرس کے کیسز سے باخبر رہنے کیلئے "کورونا وائرس ٹریکر" متعارف کرا دیا ہے۔
مذکورہ ٹریکر کی مدد سے یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ کوورونا دنیا کے کن ممالک میں پھیل چکا ہے۔
نئے کیسز کے سامنے آنے پر ٹریکر اپڈیٹڈ معلومات دیتا ہے۔ اس ٹریکر میں دنیا بھر سے مجموعی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سمیت ہر ملک کے اپنے اپنے خانے بنے ہوئے ہیں، جس کے ذریعے کیسز کا پتا لگانا بہت آسان ہے۔
ٹریکر میں صحت یاب مریضوں کی تعداد بھی اپڈیٹ ہو رہی ہیں۔ دنیا کے نقشے پر کسی بھی ملک پر ماس کو رول اوور کیا جائے گا تو اس پر ایک پاپ اپ نمودار ہوگا، جس میں کچھ تفصیلات موجود ہیں۔
ان تفصیلات میں متعلقہ ملک میں تازہ ترین مصدقہ کیسز، صحتیاب ہونے والوں اور وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بھی بتائی جاتی ہے۔
مائیکروسافٹ کی جانب سے متاثرہ ممالک کا ڈیٹا جمع کرنے کے لیے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)، یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) اور یورپی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن (ای سی ڈی سی) سے مدد لی جارہی ہے۔
یہ سہولت موبائل فون کے ساتھ ساتھ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز پر بھی موجود ہے۔