لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پانچواں ایڈیشن ملتوی کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔
لاہور میں پی سی بی اور فرنچائزز مالکان کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور بڑی تعداد میں شہریوں کے متاثر ہونے کے مسئلے پر غور کیا گیا۔
ایک فرنچائز غیرملکی کھلاڑیوں کی واپسی کے بعد کھیلنےکو تیار نہیں اس لیے ایونٹ ختم کرنے کا فیصلہ پی سی بی اور فرنچائز مالکان کےاجلاس میں کیا گیا جب کہ پی سی بی نے براڈکاسٹرز کو فیصلے سےآگاہ کردیا۔
پی سی بی نے فرنچائز مالکان سے مشاورت کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ملتوی کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ آج پاکستان سپر لیگ 5 کے دونوں سیمی فائنلز لاہور میں کھیلے جانے تھے، پہلا سیمی فائنل ملتان سلطانز اورپشاور زلمی کے درمیان جبکہ دوسرا سیمی فائنل لاہورقلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان تھا۔۔