Aaj Logo

شائع 16 مارچ 2020 05:25pm

کورونا وائرس کیخلاف بھی قومی سطح پر نمٹنے کی امید

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں پاکستانی قوم نے ہرمشکل کا مقابلہ خندہ پیشانی  اور ثابت قدمی سے کیا ہے اور انشا اللہ کورونا وائرس کے خلاف بھی  قومی سطح پر مشترکہ کاوش سامنے آئے گی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں  کورونا کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ وڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ کورونا کی روک تھام کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے تجویز دی گئی کہ بین الصوبائی نقل وحرکت محدود کی جانی چاہئیں۔ وفاق نے تجویز پرمزید مشاورت کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا۔ حکومت کو کورونا کے مسئلے کی سنجیدگی کا مکمل ادراک ہے۔ اس ضمن میں حکومتی سطح پر ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ عوام کو اس مسئلے کی سنجیدگی سے متعلق آگاہی کی ضرورت ہے۔ ضرورت ہے کہ عوام ازخودرضاکارانہ حفاظتی تدابیراختیار کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم ہرمشکل میں ثابت قدم رہی۔ کورونا سے ڈرنا نہیں بلکہ من الحیثت القوم اس مسئلے کا مقابلہ کرنا ہے۔

Read Comments