کورونا وائرس سے بچنے کے علاوہ عوام سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی افواہوں سے بھی خود کو بچائیں اور پریشان نہ ہوں۔ صورت حال کنٹرول میں ہے اور فی الحال لاک ڈاؤن کا کوئی خطرہ نہیں اگر عوام افواہوں سے متاثر ہوتی رہی تو یہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
کورونا وائرس سے احتیاط بہترین بچاو ہے۔ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں سے پریشان نہ ہوں بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔
خریداری کیلئے رش والی جگہوں پر نہ جائیں کورونا وائرس سے بچاو کیلئے آگہی اور احتیاطی تدابیر باآسانی آپ کوکورونا سے بچا سکتی ہیں۔
تمام اقدامات اور احتیاطی تدابیر کے باوجود کچھ لوگ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں سے متاثر کر بلاوجہ گھبراہٹ کا شکار ہیں اور بعض۔ لاپروائی کے باعث معاملہ کی نزاکت کو سمجھ نہیں پارہے۔
کورونا وائرس کا تدارک اور اس سے بچاو احتیاطی تدابیر کے ذریعے باآسانی ممکن ہے۔