پاکستان کے مشہور و معروف ٹی وی میزبان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپنے نام کے ساتھ 'عامر' ہٹا کر 'اقبال' لکھ لیا۔
یہ بھی پڑھیئے: عامر لیاقت کا دوسری اہلیہ کے ساتھ رومانوی جملوں کا تبادلہ
اس سے قبل ٹوئٹر پر سیدہ بشریٰ کا نام 'سیدہ بشریٰ عامر' تھا تاہم اب یہ تبدیل ہوکر 'سیدہ بشریٰ اقبال' ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: عامر لیاقت کا فضا علی کے ساتھ تیسری شادی کی خواہش کا اظہار
عامر لیاقت حسین نے کچھ عرصہ قبل سیدہ طوبیٰ سے دوسری شادی کی تھی جس کے بعد اُن کی پہلی اہلیہ اور بچوں کے درمیان نااتفاقیاں بھی دیکھی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیئے: پیسوں کیلئے عامر لیاقت سے شادی کے الزام پر طوبیٰ عامر کا کرارا جواب
اُن کی بیٹی دعا عامر والد پر کئی مرتبہ طنزیہ ٹویٹس داغ چکی ہیں جبکہ عامر لیاقت نے جب دوسری شادی کی تھی تو اُن کی اہلیہ نے بھی سوشل میڈیا پر کئی ایسے پیغامات شیئر کئے تھے جس سے اُن کی مایوسی کا اظہار واضح تھا۔
کرپشن صرف پیسوں کی ہی نہیں رشتوں کی کرپشن بھی زہرِ قاتل ہوتی ہے۔#غورطلب
— Syeda Bushra Iqbal (@SBushraIqbal) June 25, 2018
کچھ درد ایسے ہوتے ہیں جو کہہ نہیں سکتے صرف سہہ سکتے ہیں۔ بس وہ جو رب ہے وہی سب ہے۔ جو وہ جانتا ہے وہ کوئ نہیں جانتا۔ دعاؤں کی طلبگار! #غورطلب pic.twitter.com/rcu9bDB5rw
— Syeda Bushra Iqbal (@SBushraIqbal) November 17, 2018
#غورطلب ✨ pic.twitter.com/QOQCUj5zNF
— Syeda Bushra Iqbal (@SBushraIqbal) November 17, 2018
Cheating is not a mistake, it’s a choice. ✨ pic.twitter.com/Bbep3q1jYh
— Syeda Bushra Iqbal (@SBushraIqbal) October 13, 2018
— Syeda Bushra Iqbal (@SBushraIqbal) November 17, 2018
یہ سب تو ایک طرف لیکن سیدہ بشریٰ نے اپنے نام سے 'عامر' کیوں ہٹایا تاحال واضح نہیں ہوسکا ہے۔