Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 مارچ 2020 07:38am

موبائل فون، کی بورڈ، ٹیبلیٹ کورونا وائرس کی آماجگاہ، ٹیسٹ نے ہوش اُڑا دیے

اسلام آباد: ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موبائل فون، کی بورڈ، ٹیبلیٹ کورونا وائرس کی آماجگاہ ہے اور انہیں روزانہ کی بنیاد پر صاف کیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں نے موبائل کے جو ٹیسٹ کیے ہیں ان سے یہ نتیجہ برآمد ہوا ہے کہ موبائل فون کی سطح پر کرونا وائرس دو سے تین دن تک زندہ رہ سکتا ہے اور اسے چھونے سے وہ انسانی جسم میں منتقل ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف موبائل فون ہی نہیں بلکہ پلاسٹک اور اسٹین لیس اسٹیل سے بنی ہوئی تمام اشیاء پر وائرس دو سے تین دن تک موجود رہ سکتا ہے۔

بیماریوں پر کنٹرول اور بچاؤ کے امریکی ادارے سی ڈی سی نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے موبائل فون، کمپیوٹر کا کی بورڈ اور ٹیبلٹ سمیت استعمال میں آنے تمام ہائی ٹیک آلات کو روزانہ باقاعدگی سے صاف کریں اور اس کے لیے جراثیم کش اسپرے وغیرہ کا استعمال کریں۔

فون کی سطح صاف کرنے کے لیے آپ کسی بھی کمپنی کے وائپ استعمال کر سکتے ہیں۔

Read Comments