Aaj Logo

شائع 14 مارچ 2020 03:42pm

اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 137 رنز کا ہدف

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے 28 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو میچ جیتنے اور سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کیلئے 137 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیت کر پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

اسلام آباد کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز اسکور کئے۔ حسین طلعت 37 اور فِل سالٹ 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ رضوان حسین 17، کولن انگرم 14، کپتان شاداب خان 12 اور فہیم اشرف بھی ناٹ آؤٹ 12 رنز بناسکے۔

کراچی کنگز کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔ افتخار احمد، ارشد اقبال، عمید آصف، عماد وسیم اور کرس جارڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Read Comments