لاہور: پنجاب بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا حفاظتی سامان مارکیٹ سے غائب ہوگیا۔ ماسک اور سینیٹائزر سمیت دیگراشیاء خریدنے کیلئے شہری پریشان ہیں۔
حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کرتے ہوئے تعلیمی ادارے بند کئے اور احتیاطی تدابیر کی ہدایات کر دیں، لیکن صوبے بھر کی مارکیٹوں میں حفاظتی سامان ہی نایاب ہوگیا ہے۔ شہریوں کیلئے ماسک تک خریدنا مشکل ہوگیا ہے۔
دکانوں پر ماسک پانچ روپے میں دستیاب کی واضح تحریر تو درج ہے مگر اوریجنل سینیٹائزرز اور ماسک غائب ہیں۔ چند دکانوں پر نوز فلٹرز ماسک اور سینیٹائزرز مہنگے داموں فروخت کئے جا رہے ہیں۔