راولپنڈی: (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک میجر جنرل سمیت آٹھ فوجی افسران میں کورونا وائرس کی تصدیق سے متعلق ٹویٹ کو جعلی قرار دیدیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزارت صحت خدمات @minhealthpak کے نام سے ٹویٹر ہینڈل سے جاری ٹویٹ کو جعلی قرار دیدیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں کورونا وائرس کے حوالے سے معمول کے چیک اپ کے دوران انوسٹی گیشن ٹیم نے پاک فوج کے افسران میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔