Aaj Logo

شائع 14 مارچ 2020 04:12am

کورونا وائرس: پنجاب حکومت کے انتظامات کے دعوے جھوٹے قرار

لاہور: پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے پیشِ نظر میڈیکل ایمرجنسی تو لگا دی گئی، مگر سرکاری اسپتالوں میں انتظامات مکمل نہ ہوسکے، ڈاکٹرز کہتے ہیں حکومتی دعوے جھوٹے ہیں، اسپتالوں میں بنیادی سہولیات ہی فراہم نہیں کی گئیں۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے گذشتہ روز صوبے میں کورونا وائرس کے پیش نظر میڈیکل ایمرجنسی نافذ کرنے کے ساتھ ہسپتالوں میں مکمل انتظامات کا دعویٰ کیا، مگر سرکاری ہسپتالوں میں بنیادی اشیاء تک فراہم نہیں کی گئیں۔

ڈاکٹرز بھی محکمہ صحت کے دعوؤں سے حیران ہیں۔ کہتے ہیں سرکاری ہسپتالوں میں تاحال ماسک اور سینیٹائزر ہی دستیاب نہیں ہیں۔

صوبے میں ستر سے زائد کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن کو ٹیسٹ کے بعد کلئیر قرار دے دیا گیا۔

Read Comments