اسلام آباد: پاکستان نے 5 نئے ممالک میں سفارتخانے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خآرجہ کے مطابق پاکستان نے معاشی سفارتکاری اقدام کے تحت افریقی ممالک میں پانچ نئے سفارتخانے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان ممالک میں جبوتی، آئیوری کوسٹ، روانڈا، گھانا اور یوگنڈا شامل ہیں۔ منصوبے کے تحت 2 سفارتخانوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
وزارت خارجہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد افریقی ممالک کی نئی منڈیوں تک رسائی ہے۔