لاہور ائیر پورٹ پر آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین سے رشوت لینے والے اہلکار کو وزیراعظم آفس کے نوٹس لینے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر ایکشن لے لیا گیا، آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین سےرشوت لینےوالااہلکارپکڑاگیا۔
سی آئی پی لاؤنج میں تعینات اہلکارعمران مظفرنےصحافی سےرشوت لی ،عمران مظفرسی آئی پی لاونج میں پرائیویٹ کمپنی کااہلکارہے۔
اہلکارکی شناخت سی سی ٹی وی سےکی گئی، اہلکارنےلاہورسےبنکاک جاتےہوئےصحافی سےرشوت لی تھی
ڈینس فریڈمین تھائی ائیرکی پرواز346کےذریعےروانہ ہوئےتھے، اہلکارکاایئرپورٹ انٹری پاس معطل کردیاگیا، اور مزیدتحقیقات جاری ہیں۔