Aaj Logo

شائع 11 مارچ 2020 02:25pm

کراچی کنگز کے عامر یامین پی ایس ایل 2020 سے باہر

لاہور: آل راؤنڈر عامر یامین ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 سے باہر ہوگئے ہیں۔ کراچی کنگز نے ان کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر وقاص مقصود کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

انجری کا شکار 29 سالہ عامر یامین کا ایم آر آئی اسکین کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹر سہیل سلیم نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں آل راؤنڈر عامر یامین نے کراچی کنگز کی جانب سے 3 میچوں میں 3 وکٹیں حاصل کی تھیں تاہم اس دوران وہ کسی بھی میچ میں بیٹنگ نہیں کرسکے تھے۔

متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے 32 سالہ وقاص مقصود کے نام کی منظوری ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی۔ کمیٹی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان، بازید خان،مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔

سلور کٹیگری میں شامل وقاص مقصود اس سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل 2019 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔انہوں نے ایونٹ میں 2 میچز کھیلے تھے۔

Read Comments