وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 18کیسزکنفرم ہوگئے ہیں جن میں سے 15متاثرہ افراد کا تعلق سندھ سے ہے ۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 18کیسزکنفرم ہوگئے ہیں جن میں سے 15متاثرہ افراد کا تعلق سندھ سے ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ کراچی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14ہوگئی ہے جبکہ ایک شخص حیدرآباد میں کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے،ملک میں 8 بڑی لیبارٹریزپرتشخیص کا نظام موجود ہے ۔کلینیکل گائیڈ لائنزکیلئے بروقت ایس او پی جاری کیے ہیں۔
معاون خصوصی نے بتایا کہ تفتان بارڈر پرکورونا وائرس کنٹرول کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی بنائی ہے،طورخم بارڈر پربھی اسکریننگ کا مربوط نظام موجود ہے۔
ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ سرحد پارسے آنے والے مسافروں کا ڈیٹا صوبائی حکومت کوفراہم کیا جاتا ہے،سرحد پارسے آنے والے مسافروں کیلئے جامع پالیسی مرتب کی ہے،14 دن قرنطینہ کے بعد اسکریننگ بھی کی جارہی ہے ۔