Aaj Logo

شائع 10 مارچ 2020 05:01pm

بزدار سے ملاقات ،اپوزیشن رہنما اپنے اراکین اسمبلی پر برہم

مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی کی وزیراعلی عثمان بزدار سے ملاقات پر پارٹی قیادت برہم ہوگئی ۔ اراکین  سے وضاحت طلب کر لی۔

 لیگی اور پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی پرواز کے لئے تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں اپوزیشن کے نشاط احمد ڈاھا، غیاث الدین، اشرف علی انصاری، فیصل خان نیازی، غضنفر علی خان، محمد ارشد، اظہر عباس اور یونس علی انصاری شامل تھے۔

 اس ملاقات پر  حمزہ شہباز اور پیپلزپارٹی کے حسن مرتضی نے  برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ نون کے رکن پنجاب اسمبلی اشرف علی انصاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اشرف علی انصاری، ایم پی اے مسلم لیگ نون سعت وزیراعلی سے ملنے والے دیگر اراکین سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

Read Comments