Aaj Logo

اپ ڈیٹ 10 مارچ 2020 04:01pm

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 18 ہوگئی

دنیا بھر میں دہشت پھیلانے والے کورونا وائرس نے کراچی میں پنجے گاڑھ لیے ۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں دس نئے کیس سامنے آگئے ۔ جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد پندرہ اور ملک بھر میں اٹھارہ ہوگئی ۔

اب تک دو مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں ۔ صورتحال کے بعد سندھ حکومت بھی ایکشن میں آئی اور لائحہ عمل طے کرنے کیلیے اہم اجلاس طلب کرلیا ۔

کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں چین پاکستان کے سنگ ہے ۔ چین سے خصوصی طیارہ کِٹس اور دیگر سامان لیکر کراچی پہنچ گیا ۔ طیارے میں کیا کیا چیزیں آئی ہیں ۔

کراچی میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد شہریوں کیساتھ حکومت بھی احتیاطی تدابیر اختیار کر رہی ہے ۔

محکمہ صحت نے غیر متعلقہ افراد کا دفتر میں داخلہ بند کردیا ہے ۔

کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیلنے والا پہلا وبائی مرض نہیں ۔ اس سے قبل بھی دنیا میں کئی ایسے امراض پھیل چکے ہیں۔ جنہوں نے لاکھوں افراد کی زندگیاں نگل لیں۔

تمام تر صورتحال کے بعد اسکولوں کی تعطیلات میں اضافے اور پی ایس ایل میجز کراچی سے متنقل کیئے جانے کا امکان ہے۔

طبی ماہرین شہریوں کو رش والے مقامات پر نہ جانے کا مشورہ دے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود عوامی مقامات پر رش ہے ۔

Read Comments