کورونا وائرس جہاں دنیا بھر میں اب تک کئی جانیں نگل چکا ہے وہیں اس کے خطرے کی وجہ سے ہالی ووڈ کے معروف اداکار اورلینڈو بلوم اور ان کی گرل فرینڈ گلوکارہ کیٹی پیری کی شادی ملتوی ہوگئی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ اداکار اورلینڈو بلوم اور 35 سالہ گلوکارہ کیٹی پیری کی شادی رواں برس جون میں ٹوکیو میں شادی ہونی تھی اور اس کیلئے 150 مہمانوں کی لسٹ بھی تیار کرلی گئی تھی تاہم کرونا وائرس کی وجہ سے یہ شادی مبینہ طور پر ملتوی کردی گئی ہے۔
جوڑے نے کچھ روز قبل ہی اس بات سے پردہ اٹھایا تھا کہ کیٹی پیری حاملہ ہیں اور موسم سرما میں اپنی زندگی کا بڑا دن منائیں گے یعنی شادی کریں گے۔
جوڑے کی خواہش تھی کہ وہ بچے کو جنم دینے سے قبل ہی شادی کرلیں مگر کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے شادی کو فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے۔