خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر پاکستان میں ایکس چینج ریٹ پر بھی دیکھا جا رہا ہے، انٹربینک میں ٹریڈنگ کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 76 پیسے اضافہ ہوگیا۔ جس کے بعد ڈالر کی قیمت 156 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکوری کا سلسلہ جاری ہے، 100 انڈیکس 900 پوائنٹس ریکور ہوگیا۔ 100 انڈیکس 1290 پوائنٹس کمی سے 36929 پر موجود ہے۔
اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈریڈ اندیکس بدترین مندی کی لپیٹ میں آگیا، انڈیکس ساڑھے چار فیصد کمی سے 2106 پوائنٹس گرگیا، کاروباری سرگرمیاں معطل کر دی گئیں، تاہم پینتالیس منٹس بعد ٹریڈنگ شروع کردی گئی۔
دخام تیل اور عالمی اسٹاک مارکیٹس گرنے کے بعد سونے میں سرمایہ کاری کا رجحان بھی بڑھ گیا، سونے کی عالمی قیمت اٹھارہ ڈالر اضافے سے 1696 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی، پاکستان کے مقامی بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا خدشہ ہے۔