Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 مارچ 2020 08:53am

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکوری کا سلسلہ جاری، 100 انڈیکس 900 پوائنٹس ریکور

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکوری کا سلسلہ جاری ہے، 100 انڈیکس 900 پوائنٹس ریکور ہوگیا۔  100 انڈیکس 1290 پوائنٹس کمی سے 36929 پر موجود ہے۔

اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈریڈ اندیکس بدترین مندی کی لپیٹ میں آگیا، انڈیکس ساڑھے چار فیصد کمی سے 2106 پوائنٹس گرگیا، کاروباری سرگرمیاں معطل کر دی گئیں، تاہم پینتالیس منٹس بعد ٹریڈنگ شروع کردی گئی۔

دوسری جانب خام تیل اور عالمی اسٹاک مارکیٹس گرنے کے بعد سونے میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ گیا، سونے کی عالمی قیمت اٹھارہ ڈالر اضافے سے 1696 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی، پاکستان کے مقامی بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا خدشہ ہے۔

Read Comments