Aaj Logo

شائع 05 مارچ 2020 02:17pm

کورونا وائرس، آئی ایم ایف کا متاثرہ ممالک کیلئے امداد کا اعلان

عالمی بینک کے بعد عالمی مالیاتی فنڈ نے بھی  کورونا سے متاثرہ غریب ممالک کے لئے ہنگامی امداد کا اعلان کردیا۔

اعلامیے کے مطابق پسماندہ ممالک کو پچاس ارب ڈالر دیئے جائیں گے، آئی ایم ایف، کی۔ ایم ڈی۔ کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ غریب ترین ملکوں کو ہنگامی بنیادوں پر بلاسود دس ارب ڈالر دیئے جائیں گے۔

عالمی بینک کے بعد بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے بھی  کورونا وائرس سے متاثرہ غریب ملکوں کے لئے بڑا اعلان کردیا۔

منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ وائرس سے متاثرہ ایسے ممالک جہاں صحت کی سہولتوں میسر نہیں، انھیں فوری طور پر پچاس ارب ڈالر دیئے جائیں گے۔

کرسٹینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ  غریب ترین ممالک کو وائرس سے نمٹنے کے لئے  ہنگامی طور پر بلاسود دس ارب ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔

کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا  وائرس کا پھیلاؤ بہت سنگین ہے اور اس کی سنگینی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، متاثرہ ممالک سے ہمدری ہے۔

Read Comments