لاہور: خلیل الرحمان قمر، ماروی سرمد اور عورت مارچ سوشل میڈیا کا موضوع بن چکا ہے۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی یہ لفظی جنگ طویل ہوتی جارہی ہے۔ اس بہتی گنگا میں اینکر جمیل فاروقی نے بھی ہاتھ دھو لئے۔
رپورٹ کے مطابق اینکر جمیل فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام لکھا کہ 'قمر صاحب: بہت غلط کیا آپ نے دانش کو ماردیا۔ دانش کا کریکٹر آپ کرتے تو بندی کی چھترول پکی تھی، قمر صاحب! آپ نے تو "جسم کی مرضی" والوں کی "کمر" ہی ٹھوک دی۔ اب 8 مارچ کو یوم خواتین پر عورت مارچ کی جگہ جگہ شاید "قمری مارچ" ہوا کرے گا اور تمام لبرلز آپ جیسے مرد کے پتلے جلائیں گے۔'
قمر صاحب : بہت غلط کیاآپ نے دانش کو ماردیا - دانش کاکریکٹر آپ کرتےتو بندی کی چھترول پکی تھی 😜 قمر صاحب !آپ نےتو "جسم کی مرضی" والوں کی "کمر" ہی ٹھوک دی -اب 8 مارچ کو یوم خواتین پر عورت مارچ کی جگہ شاید "قمری مارچ"ہوا کرےگا اور تمام لبرلز آپ جیسے مرد کے پتلے جلائیں گے😃😃 yo 😜 pic.twitter.com/cX5oXeTMZb
— Jameel Farooqui (@FarooquiJameel) March 3, 2020
جمیل فاروقی کے پیغام پر ماروی سرمد بھی میدان میں آگئیں اور پیغام چھوڑا کہ 'بیٹا، طبیعت ٹھیک ہے آپ کی؟'
ماروی کے ٹویٹر پیغام پر جمیل فاروقی نے لکھا کہ 'آنٹی میں اپنے ماں باپ اور دھرتی ماں کا بیٹا ہی ٹھیک ہوں، دونوں گزر گئے ہیں، اس جہان میں میرے لئے آپ کے منہ سے "بیٹا" سن کے ان کی روح ہی نہ کانپ جائے کہیں، خدارا دوبارہ بیٹا مت کہئے گا، باقی میری تو طبیعت ٹھیک ہے۔ آپ اپنی سنائیں۔ سب ٹھیک ٹھاک ناں ؟۔'
آنٹی میں اپنے ماں باپ اور دھرتی ماں کا بیٹا ہی ٹھیک ہوں - دونوں گزر گئے ہیں - اس جہان میں میرے لئے آپ کے منہ سے "بیٹا" سن کے ان کی روح ہی نہ کانپ جائے کہیں - خدارا دوبارہ بیٹا مت کہیئے گا - باقی میری تو طبیعت ٹھیک ہے - آپ اپنی سنائیں - سب ٹھیک ٹھاک ناں ؟🙈 https://t.co/wp66sN5qar
— Jameel Farooqui (@FarooquiJameel) March 3, 2020