اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، ہاشم آملہ اور چیئرمین جاوید آفریدی نے ملاقات کی، وزیراعظم نے پی ایس ایل کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل نے پاکستان میں کرکٹ کی رونقیں بحال کردیں۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور کپتان ڈیرن سیمی کی وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے، زلمی کے بیٹنگ مینٹور ہاشم آملہ اور ہیڈ کوچ محمد اکرم بھی ملاقات میں موجود تھے۔
وزیراعظم نے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر گرمجوشی سے مبارکباد دی،
وزیراعظم نے ڈیرن سیمی کی پاکستان میں کرکٹ بحالی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈیرن سیمی اور جاوید آفریدی کی محنت کی وجہ سے پاکستان کے میدان آباد ہوئے۔
وزیراعظم نے پی ایس ایل کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل نے پاکستان میں کرکٹ کی رونقیں بحال کردیں۔ ملاقات کی تصاویر ذیل میں ملاحظہ کریں۔