کابل: امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدے کے بعد طالبان نے افغان فوجیوں کیخلاف کارروائیاں شروع کردیں۔ صوبے قندوز کے ضلع امام صاحب میںطالبان نے حملہ کیا، جس میں 16 افغان فوجی جاں بحق ہوگئے۔ طالبان نے دس بارڈر سیکیورٹی آفیسرز کو یرغمال بھی بنالیا ہے۔ طالبان نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ سات روز کی عارضی جنگ بندی کا وقت ختم ہوا، اب پھر سے کارروائیاں شروع کی جائیں گی۔ جس کے بعد افغانستان کے 17 صوبوں میں 33 کارروائیاں کی گئیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھ شہری مارے گئے۔