Aaj Logo

شائع 03 مارچ 2020 03:42pm

لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے 16 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 210 رنز کا بڑا ہدف دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے جیت کر پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز اسکور کئے۔ بین ڈنک نے 93 اور سمت پٹیل نے 71 رنز بنائے۔

بین ڈنک اور سمت پٹیل کے درمیان 155 رنز کی شاندار شراکت داری قائم ہوئی، یہ پی  ایس ایل کی تاریخ کی دوسری سب سے بڑی شراکت داری ہے۔

بین ڈنک نے 93 رنز کی اننگز میں 10 چھکے لگائے جو پی ایس ایل کی تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے ایک اننگز میں لگائے گئے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔

اس سے قبل عمر اکمل، شرجیل خان، کیون پیٹرسن، کولن انگرم اور کامران اکمل نے مشترکہ طور پر کسی بھی ایک اننگز میں سب سے زیادہ 8، 8 چھکے لگائے تھے۔

لاہور کے کرس لین 27 اور فخر زمان 15 رنز بناسکے۔ کوئٹہ کی جانب سے بین کٹنگ نے دو جبکہ فواد احمد، محمد حسنین اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Read Comments