منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ اور معروف ماڈل ایان علی کی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر واپسی ہوئی ہے، انہوں نے 2 سال بعد انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی۔
ڈالر گرل کے نام سے مشہور ماڈل ایان علی نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر واپسی کی ہے تاہم اُن کا انداز خاصہ مختلف نظر آیا۔ انہوں نے چند روز قبل اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لوگوں کا حال پوچھا۔
ایک اور پوسٹ میں ماڈل نے اپنے 5 سال قبل ریلیز کے گئے گانے’’ارتھ کوئیک‘‘ سے متعلق لکھا کہ 'مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ میرا 5 سال قبل ریلیز کیا گیا گانا آج بھی لوگوں میں بے حد مقبول ہے'۔
انہوں نے مزید لکھا کہ 'میرے اس گانے کے ساؤنڈ کلاؤڈ پر 30 ملین سے اور یوٹیوب پر 15 ملین سےزائد ویوز ہیں'۔
ایان علی نے یہ بھی بتایا کہ وہ آج کل مختلف پراجیکٹس پر کام کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 5 لاکھ سے زائد ڈالرز دبئی اسمگل کرتےہوئے گرفتار کیاگیا تھا۔ وہ گزشتہ 4 برس سے بیرون ملک مقیم ہیں اور 2 سال سے سوشل میڈیا سے بھی غائب تھیں۔