پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے گزشتہ روز کی گئی اپنی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ایک اور ٹویٹ کردی، اس ٹویٹ میں انہوں نے اپنے اور چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کے درمیان اختلافات کی سختی سے تردید کی ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ 'مجھے یقین نہیں آرہا کہ میڈیا میرے بھائی جاوید آفریدی اور میرے درمیان اختلافات کے بارے میں بھی سوچ سکتا ہے'۔
انہوں نے اختلافات کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے مزید لکھا کہ 'میں واقعی اس پر ہنس رہا ہوں'۔
سیمی نے پشاور کی ٹیم کو اپنا بچہ قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ 'سنو! میں اس آدمی کو اپنے ہی بھائی کی طرح پیار کرتا ہوں اور ہمارے درمیان ہرگز کوئی اختلافات نہیں ہیں'۔
I can’t believe that the media would think that my bro @JAfridi10 and I would ever have an issue. I’m actually laughing at this. Listen guys I love this man as my own brother. Are u guys serious @PeshawarZalmi is my baby and nothing comes between us. Absolutely nothing. pic.twitter.com/oRc5J5EiCN
— Daren Sammy (@darensammy88) March 3, 2020
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کنگز کیخلاف میچ میں ڈیرن سیمی کو آرام دیا گیا تھا مگر عین اُسی موقع پر ڈیرن سیمی کی ایک ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی تھی۔
اس ٹویٹ میں زلمی کے کپتان نے لکھا تھا کہ 'میں سمجھ گیا ہوں کہ آپ اپنا کام کرنے تک ہی اہم ہیں'۔ ٹویٹ ملاحظہ کریں۔
I’ve learnt that you are important until you’ve completed your role. #dealingwithhumans
— Daren Sammy (@darensammy88) March 2, 2020