Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 مارچ 2020 07:50am

مارچ کے بارے میں چند دلچسپ حقائق

کیا آپ سال کے تیسرے مہینے مارچ سے جُڑے ان چند دلچسپ حقائق سے واقف ہیں؟ اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

٭ قدیم رومی کیلنڈر میں سال دس ماہ کا ہوتا تھا اور مارچ کے مہینے سے شروع ہوتا تھا۔

٭ رومی کیلنڈر میں 15 مارچ کا "Ides of March" کا ہوتا تھا۔ یہ دن قرض اتارنے کی حتمی تاریخ ہوتا تھا۔ جولیس سیزر کا قتل بھی اسی دن ہوا۔

٭ جنوبی نصف کرہ میں مارچ  موسم کے لحاظ سے ستمبر کے برابر ہوتا ہے۔

٭ ہر سال مارچ اور جون ہفتے کے ایک ہی دن ختم ہوتے ہیں۔

٭ مارچ کے مہینے میں جانور سرما کی نیند سے بیدار ہونا شروع ہوتے ہیں۔

٭ مارچ کا نام مارس کے نام پر رکھا گیا ہے، جو جنگ کا دیوتا تھا۔

٭ اعتدال ربیعی (Vernal Equinox) ہر سال 20 یا 21 مارچ کو ہوتا ہے، اس دن سورج خط استوا کے اوپر ہوتا ہے، جس کے باعث دن اور رات برابر ہوتے ہیں۔

٭ شماریاتی لحاظ سے امریکا میں مارچ کے مہینے میں ملازموں کی پروڈکشن بہت کم ہوجاتی ہے۔ یہ مہینہ  این بی اے  کا سیزن ہوتا ہے، جس کے باعث کچھ کمپنیوں کی 1.9 ارب ڈالر کی تنخواہیں ضائع چلی جاتی ہیں، کیونکہ مزدور کام کے اوقات میں کام سے زیادہ این بی اے گیمز پر شرطیں لگانے میں زیادہ وقت صرف کرتے ہیں۔

٭ قدیم زمانے میں سرما کی وجہ سے روکی گئی فوجی مہمات مارچ میں دوبارہ شروع کی جاتی تھیں۔

٭ مارچMedically Aware and Responsible Citizens of Hyderabad  کا بھی مخفف ہے۔

Read Comments