Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 مارچ 2020 04:58am

برطانوی وزیراعظم کی گرل فرینڈ کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع

لندن: چھ ماہ کے دوران دوسری بار وزیراعظم منتخب ہونے والے 55 سالہ بورس جانسن جلد ہی برطانیہ کے وہ پہلے وزیر اعظم بن جائیں گے جن کے ہاں شادی سے قبل ہی بچے کی پیدائش ہوگی۔

ڈیلی میل کے مطابق بورس جانسن کے مشیر نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم کی 32 سالہ گرل فرینڈ کیری سائمنڈ حاملہ ہیں اور رواں برس موسم گرما کے اختتام سے قبل بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

دلچسپ بات یہ کہ بورس جانسن اور ان کی خود سے 23 سال کم عمر گرل فرینڈ نے تاحال شادی نہیں کی ہے اور وہ رواں برس موسم بہار کے اختتام سے قبل منگنی کریں گے۔

بورس جانسن اور کیری سائمنڈ کے درمیان 2018 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور اس کے بعد دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔

Read Comments