نوول کورونا وائرس (Covid-19) تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کے باعث لوگوں خوف طاری ہے۔
"نول کورونا" جو کرونا وائرس کی ایک نئی قسم ہے، پہلے انسانوں میں نہیں پائی گئی۔ اس کی شروعات دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان سے ہوئی جو اب تک دنیا کے 45 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔
کورونا وائرس کے علاج کیلئے تاحال کوئی ویکسین دریافت نہیں ہوئی ہے، تاہم احتیاطی تدابیر اپنا کر اس وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔
آغا خان ہسپتال سے منسلک انفیکشیس ڈیسیز کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر فیصل محمود نے اس وائرس سے بچنے کے لیے کچھ احتیاطی تدابیر بتائی ہیں۔
٭ ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا ہے کہ بیمار افراد کے قریب جانے سے گریز کریں۔
٭ اپنی آنکھوں، ناک اور منہ کو چھونے سے گریز کریں۔
٭ اگر آپ بیمار ہیں تو آپ کو چاہیے کے گھر میں رہیں۔
٭ کھانسی اور چھینکتے وقت ٹشو کا استعمال کریں اور استعمال شدہ ٹشو کو پھینک دیں۔
٭ اپنے ہاتھوں کو وقفے وقفے سے صابن سے تقریباً 20 سیکنڈ تک دھوئیں خاص طور پر کھانے سے پہلے، کھانسنے، نزلے اور چھینکنے کے بعد لازمی ہاتھ دھوئیں۔
٭ گھر میں موجود چیزوں کو جنہیں آپ چھوتے ہیں انہیں جراثیم کش اسپرے اور الکوحل وائپ سے وقتاً فوقتاً صاف کرتے رہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اس وائرس سے فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے، حکام نے پاکستان کے عوام سے نہ گھبرانے کی اپیل کی ہے۔