وفاقی حکومت نے مشتاق مہرکوآئی جی سندھ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
کابینہ نے سرکولیشن سمری کےذریعے مشتاق مہرکوآئی جی سندھ لگانے کی منظوری دیدی ۔آج نیوز پر یہ خبر اکیس جنوری کو ہی بریک ہوگئی تھی۔
مشتاق مہر کا نام سندھ حکومت نے بھجوایا تھا ،پولیس سروس کے مشتاق مہر کو گیارہ فروری کو گریڈ 22 میں ترقی دیکر آئی جی ریلوے مقررکیا گیا اور 21 جنوری کو آج نیوز کے پروگرام روبرو میں شیخ رشید احمد نے بتادیا تھا کہ نیا آئی جی سندھ کون ہوگا۔
مشتاق مہر17 جولائی 2015 کو ایڈیشنل آئی جی سندھ کے عہدے پر تعینات ہوئے اور آٹھ اگست دوہزار اٹھارہ کو انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا ۔