ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلیے پلان تیار کرلیا گیا ۔
بلوچستان کے صوبائی وزرا نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔
وزرا کا کہنا تھا کہ محصور پاکستانیوں کو چار مرحلوں میں واپس لایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تفتان میں ڈاکٹر اور دیگر عملے کی ٹیم موجود ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ سرحد ہر دو ہزار افرد کے رہنے کے انتظامات مکمل ہیں ۔ سرحدوں سے منسلک دیگر اضلاع میں آئسولیشن وارڈ بنارہے ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پلان تیار ہے۔