پاکستان میں کوروناوائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
متاثرہ افراد کا کراچی اور اسلام آباد میں علاج جاری ہے۔جہلم کےایک اور پمز اسپتال اسلام آباد میں مزید چار مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے، منفی آنے پر پانچوں کو ڈسجارج کردیا گیا۔
حکام نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کردی۔
خوش قسمتی سے کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔شہری خوفزدہ نہ ہوں۔ اب تک صرف دو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
کراچی اور اسلام آباد میں دونوں متاثرہ افراد کا علاج جاری ہے۔
دوسری جانب جہلم کے مشتبہ مریض کا ٹیسٹ منفی آگیاجسے ڈسچارج کردیا گیا ۔ پمز اسپتال اسلام آباد میں مزید چار مشتبہ مریضوں کو ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر گھر بھیج دیا گیا ہے۔
ادھر حکام نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کردی اور کہا کہ ایران اور چین کا سفر کرنے والے پاکستانی شہری اپنا فوری چیک اپ کرائیں۔
ایران سے زمینی راستے کی بندش کے بعد فلائٹ آپریشن بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔