خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کی وفاقی وزیر وفواد چوہدری کے صحافی کو تھپڑ پر شاباشی دی ہے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری وزیر اعلیٰ ہاوس میں وزیر اعلیٰ محمود خان سے ملے۔
اس دوران اینکر پرسن کو تھپڑ مارنے کا واقعہ زیر بحث آیا تو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ آپ نے جو صحافی کو تھپڑ مارا تھا یہ بڑا صحیح کام کیا۔
تاہم وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ ہے کہ ایسا کام کیا جائے۔ جس پر فواد چوہدری نے جواب دیا کہ رٹینگ کے لئے آپ کسی کے عزت کیسے اچھال سکتے ہیں۔