اسلام آباد: دنیا کے سب سے بہترین فیلڈر کہلائے جانے والے سابق جنوبی افریقی کرکٹر جونٹی رہوڈز نے اسلام آباد میں ہیوی بائیک پر مٹر گشت کی۔
انہوں نے ہیوی بائیک پر مٹر گشت کے دوران لی گئیں تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کیں، ان کا کہنا ہے کہ بطور کھلاڑی تو زیادہ گھوم پھر نہ سکا لیکن بطور کمنٹیٹر اور کوچ اب بہت انجوائے کررہا ہوں۔
جونٹی رہوڈز پاکستان سپر لیگ فائیو میں کمنٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
During my playing days, I never got to see much of the countries that I toured: airports; hotels; grounds! Now as coach and commentator, am making sure that I experience as much as possible. Thanks to The Clan for the awesome ride #faisalmosque #murree pic.twitter.com/thAKeI5r8L
— Jonty Rhodes (@JontyRhodes8) February 27, 2020