آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈ مین نے "27 فروری: سرپرائز ڈے" پر دنیا کی سب سے بڑی "ٹی پارٹی" شروع کی ہے، جس میں انہوں نے دنیا بھر کے عوام سے درخواست کی ہے کہ ایک کپ چائے کے ساتھ اپنی تصویر یا ویڈیو #WorldsBiggestTeaParty کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شئیر کریں۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں پاکستان میں موجود ہوں، لیکن ضروری نہیں کہ آپ کو اس میں حصہ لینے کیلئے پاکستان آنا پڑے، آپ دنیا کے کسی بھی کونے سے اس ٹی پارٹی میں حصہ لے سکتے ہیں۔
Celebrate February 27 in style with the #WorldsBiggestTeaParty
A global event of truly epic proportions.
Watch the video to learn how to participate. Open to citizens all over the globe pic.twitter.com/vvLt5684im
— #WorldsBiggestTeaParty (@DennisCricket_) February 26, 2020
واضح رہے کہ کہ آج 27 فروری ہے، جسے "سرپرائز ڈے" کے طور پر منایا جارہا ہے، آج کے دن پاکستانی فضائی نے بھارت کو منہ توڑ جوب دیتے ہوئے ناصرف ان کے دو طیارے گرائے بلکہ ایک پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان کو بھی گرفتار کیا۔
ابھینندن نے پاکستان میں دنیا کی سب سے بہترین اور سب سے مہنگی چائے پی جس کی قیمت اسے ایک مِگ 21 طیارے کی صورت میں ادا کرنی پڑی۔ پاک فضائیہ کے میس کی چائے اتنی زبردست تھی کہ بھارتی پائلٹ بھی تعریف کئے بنا نہ رہ سکا۔