پاکستان میں 2کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوگئے،کراچی میں بائیس سالہ یحٰی جعفری میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی،یحٰی کچھ روز قبل ایران سے آیا تھا۔
پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا۔ 22سالہ یحی جعفری میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگی۔
یحٰی کچھ روز قبل ایران سے کراچی آیا تھا، یحٰی خان کو اہل خانہ سمیت نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یحٰی خان نجی اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں زیرعلاج ہے، ایران سے آنے والے دیگر افراد کا بھی ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔
220/ I can confirm first two cases of corona virus in Pakistan. Both cases are being taken care of according to clinical standard protocols & both of them are stable. No need to panic, things are under control. I will hold press conf tomorrow on return from Taftan.
— Zafar Mirza (@zfrmrza) February 26, 2020
واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے اس مرض نے کئی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس میں ایران، امارات ، کوریا ، ملائیشیا ، سنگاپور سمیت دیگر ممالک شامل ہیں ۔جبکہ چین میں ہی اس وائرس کے باعث کئی افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں ۔
حکومت کی جانب سے ملک میں دو کورونا کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے ۔ ظفر مرزا نے اس حوالے سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میں ملک میں دو کیسز کورونا کے رپورٹ ہوگئے ہیں اور اس حوالے سے قوم کو پریس کانفرنس میں آگاہ کرینگے۔
انہوں نے تلقین بھی کی کہ افراتفری کی ضرورت نہیں ہے۔