Aaj Logo

شائع 26 فروری 2020 11:37am

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

کینبرا: پاکستان نے آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں سابق ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان ویمن نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا 125 رنزکا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ اوپنر جویریہ خان نے 35، منیبہ علی نے 25 رنز اسکور کئے اس کے علاوہ کپتان بسمہ معروف 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ پاکستان کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی جویریہ خان کو دیا گیا۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کیلئے 125 رنز کا ہدف

کینبرا: آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آٹھویں اور ٹورنامنٹ میں پاکستان کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 125 رنز کا ہدف دے دیا۔

کینبرا میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس ویسٹ انڈین ٹیم کی کپتان اسٹیفنی ٹیلر نے جیت کر پہلے باری لینے کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمپ بیلے اور کپتان ٹیلر نے 43، 43 جبکہ کِربی نے 16 رنز اسکور کئے۔

پاکستان کی ڈیانا بیگ، ندا ڈار اور ایمن انور نے دو دو جبکہ انعم امین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Read Comments