کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1150 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے قیمت 95 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں 1150 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 986 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
ایک تولہ سونا 95 ہزار 150 روپے جبکہ 10 گرام سونا 81 ہزار 576 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی منڈی میں سونا 29 ڈالر کی کمی سے 1655 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
-24 فروری کے ریٹ
گزشتہ روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 40 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا تھا، فی تولہ قیمت 2000 روپے اور دس گرام 1715 روپے بڑھادی گئی تھی، ایک تولہ سونے کی قیمت 96300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جبکہ 10گرام سونے کا بھاؤ 82562 روپے ہوگیا تھا۔