Aaj Logo

اپ ڈیٹ 25 فروری 2020 09:27am

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اور ماہرین کی آراء

چین میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے، اعداد و شمار کے مطابق اب تک صرف چین میں ہی 2592 افراد اس مہلک وائرس کی وجہ سے ابدی نیند سو چکے ہیں جبکہ دیگر ممالک کی بات کی جائے تو اس وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 79 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

عموماً یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق کورونا وائرسز ایک سے زائد وائرس کا خاندان ہے۔ یہ وائرس اب چین سے نکل کر دیگر ممالک میں بھی اپنے پنجے گاڑ چکا ہے۔

پاکستان کے پڑوسی ملک ایران میں بھی اب اس وائرس کے کئی کیسز سامنے آچکے ہیں اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک ایران سرحد کو سیل کرتے ہوئے تینوں سرحدی راستے بھی بند کردیئے ہیں۔

وائرس کی علامات

کورونا وائرس کی علامات میں کھانسی، چھینک آنا اور سانس کی کمی وغیرہ شامل ہیں، اس کے علاوہ کچھ مریضوں کو سر درد اور معدے کے مسائل بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔ وائرس سے بچاؤ کیلئے ایک احتیاطی تدبیر یہ ہے کہ اسموگ کے موسم میں استعمال ہونے والا ماسک (این نائن فائیو) استعمال کیا جائے۔

وائرس سے بچاؤ کیلئے ماہرین صحت کی ہدایات

صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری انفلوئنزا یا فلو جیسی ہی ہے اور اس سے ابھی تک اموات کافی حد تک کم ہیں۔

٭ بار بار صابن سے ہاتھ دھونے چاہئیں اور ماسک کا استعمال کرنا چاہیئے۔

٭ بیماری کی صورت میں ڈاکٹر کے مشورے سے ادویات استعمال کرنی چاہیئے۔

٭ منہ کو ماسک کے ذریعے ڈھانپیں اور رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

٭ ایک مشہور ڈاکٹر کے مطابق کورونا وائرس پر قابو پانے کا بہترین حل حفظانِ صحت کی مشق (پریکٹس گڈ ہائجین) کرنا ہے۔

٭ اپنے ہاتھوں کو کم سے کم 20 سیکنڈز تک دھوئیں، بغیر ہاتھ دھوئے آنکھ، ناک اور منہ کو نہ چھوئیں۔

Read Comments