پاکستان کی دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے کی گئی کارروائیوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔
فیٹف کی پیرس میں ہونے والی میٹنگ میں شریک ممالک کی اکثریت نے اس بات اعتراف کیا۔یہ کہنا ہے چین کا جو خود اس میٹنگ میں شریک تھا۔
چین نے کہا کہ پاکستان کیجانب سے دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کی کاوشیں بہتر ہورہی ہیں، اس بات کا ادراک فیٹف کے زیادہ تر ممالک نے بھی کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ چین اور دیگر ممالک اس معاملے میں پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے۔