Aaj Logo

شائع 20 فروری 2020 03:56pm

پی ایس ایل : چار ایونٹس کے فائنل میں کیا ہوا؟

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دو بارایچ بی ایل پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت چکی ہے۔ گزشتہ چارایونٹس کے فائنل میں کیا کچھ ہوا۔

پی ایس ایل کے ابتدائی چارایونٹس میں گیند اوربلے میں کانٹے کا جوڑ پڑا۔

افتتاحی ایڈیشن اسلام آباد یونائیٹڈ کے نام رہا۔ دبئی میں دوہزارسولہ ایونٹ کا فائنل ہوا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوچھ وکٹوں سے شکست ہوئی۔

سیزن ٹو کے فائنل میں پشاورزلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزمد مقابل آئے۔ قذافی اسٹیڈیم میں پشاورزلمی نے باآسانی اٹھاون رنزسے میدان مارا۔

دوہزاراٹھارہ کا فائنل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوا۔ دفاعی چیمپئن پشاورزلمی کو تین وکٹوں سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ اسلام آبادیونائیٹڈ نے دوسری بار ٹرافی اٹھائی۔

چوتھے ایڈیشن کے فائنل کی میزبانی بھی کراچی نے کی۔ فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پشاورزلمی کو ہرا کر پہلی بار چیمپئن بنی۔

Read Comments