Aaj Logo

شائع 19 فروری 2020 04:20pm

یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتیں کم ہوگئیں

حکومتی سبسڈی کا ثمر ملنے لگا ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتیں کم ہوگئیں ، تیل ، بناسپتی گھی سمیت کئی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق ملک بھر کے تمام اسٹورز پر کم قیمت پر گھی، آٹا، دالیں،چاول اور چینی وافرمقدارمیں دستیاب ہے۔

 مہنگائی کی ماری عوام کیلئے حکومت کی جانب سے اچھی خبر  ہے۔

  یوٹیلیٹی اسٹورکارپوریشن کے مطابق   مسور اور دال چنا کی قیمتوں میں5روپے سے30روپے کی کمی کردی گئی۔ جس کے بعد دال چنا 167 سے کم ہوکر160روپے فی کلوکر دی گئی

دال مسورکی قیمت 135سے کم ہو کر130روپے فی کلو ہو گئی۔ گھی کے دوبرانڈڈ کی قیمت 200 سے کم ہوکر170روپے فی کلوکردی گئی۔

ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق ملک بھر کے تمام سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی، آٹا، دالیں، چاول اور چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے۔

Read Comments